جذباتی تقریر کے بعد نہال ہاشمی کا سیاسی قتل رانا ثناء اللہ کا انکشاف

جذباتی تقریر کے بعد نہال ہاشمی کا سیاسی قتل رانا ثناء اللہ کا انکشاف

اسلام آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ  کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی سیاست کا قتل کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہ نہال ہاشمی کے جوش خطابت پر وزیر اعظم نوازشر یف نے ان کا سیاسی قتل کر دیا ہے اور اس تاریخ سازاقدام پر سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر ا س اقدام کی تعریف ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اقدام بھی سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کی عزت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہے تاکہ آئندہ کوئی سیاسی کارکن ایسی باتیں کر نے کی جرات نہ کر سکیں۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے نہال ہاشمی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس پر بات نہیں ہو نی چاہیے کیونکہ ان کی باتوں میں جوش کے علاوہ کچھ نہیں تھا اسکے علاوہ اسکے آگے پیچھے کچھ نہیں تھا اور وزیر اعظم نوازشر یف نے سپر یم کورٹ سمیت دیگر اداروں کو عزت بخشی ہے اس لیے سب کو وزیر اعظم کے اس اقدام کی تعریف کر نی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں صحت تعلیم اور پانی کے پینے کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کو اولین تر جیح دی گئی ہے ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *