آسٹریلیا کو جیت کے لیے ہدف،کپتان مایوس ہوگئے

آسٹریلیا کو جیت کے لیے ہدف،کپتان مایوس ہوگئے

برمنگھم:چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے میچ بلیک کیپس نے کینگروز کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا ہےجب کہ آسٹریلوی کپتان کو پاکستان کے خلاف نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے کہا کہ ان کی ٹیم کی تیاریاں اچھی ہیں تاہم انھیں پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کی منسوخی سے مایوسی ہوئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چیمپئز  ٹرافی کا دوسرا میچ جاری ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بارش اور خراب موسم کے باعث میچ کو 46 اوورز کا کر دیا گیا جب کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45 اوورز میں 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کے آغاز کیویز اوپنرز گپٹل اور رونچی میدان میں آئے تو جارحابہ کھیل کا آغاز کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی لیکن 40 رنز کے مجموعی اسکور پر کیویز کو پہلا جھٹکا گپٹل کی وکٹ کی صورت میں  لگا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سن 100 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے،دیگر کھلاڑیوں میں رونچی 65 ٹیلر 46 گپٹل 26 بروم 14 نیشم 6 اینڈرسن 8 اور ملنے 11  اور بولٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 6 کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی ہیسٹنگ نے 2 اور کمنز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے چیمئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جب کہ گروپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل ہیں جب کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *