شیریں مزاری کی نون لیگی بیٹی کا ٹویٹر پیغام،ہلچل مچا دی

شیریں مزاری کی نون لیگی بیٹی کا ٹویٹر پیغام،ہلچل مچا دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے بظاہر  پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹر پیغام دے کر ہلچل مچا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ پی ٹی آئی کے نعرے بہت ہی من کو بھانے والے ہیں۔

ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے میرے خیالوں اور خوابوں میں ایک ہی بات گونجتی رہتی ہے اور وہ  گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے۔

یاد رہے اس سے قبل شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کر کے خود کو متنازعہ خبروں کا حصہ بنا لیا تھا۔

ایمان مزاری کے حکومت کے حق میں بیانات اور والدہ کی پارٹی کی مخالفت کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ نون لیگ میں شامل ہو سکتی ہیں لیکن اب ان کی نئی ٹویٹ کے بعد ان کی والدہ کو اطمینان ہوا ہوگا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *