پاکستان کیلئے فیس بک اسٹیٹس،بھارت میں بچہ گرفتار

پاکستان کیلئے فیس بک اسٹیٹس،بھارت میں بچہ گرفتار

بہار: بھارتی ریاست میں بہار میں ایک کم عمر لڑکے کو پاکستان کے حق میں فیس بک اسٹیٹس لکھنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈات کام کو دستیاب معلومات کے مطابق بہار کے کشن گنج ضلع میں جمعہ کو گرفتار ہونے والے بچے کا جرم یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنی فیس بک وال پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھ دیا تھا۔

افسر خان نمای بچے کی گرفتاری کے متعلق مقامی پولیس نے تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کشن گنج پولیس کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس راجیو مشرا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے متعلق موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے افسر خان نامی بچے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھر روز قبل 9 کشمیری بچوں کو بھی بھارتی فورسز کی جانب سے اس جرم میں گرفتار کیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ پہلگام کے ایک سیاحتی مقام پر تصویریں لی تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *