نواز شریف خوفزدہ،اگلے وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا

نواز شریف خوفزدہ،اگلے وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا

اسلام آباد:پاناما کیس کی جے آئی ٹی کو لے کر نواز شریف اس قدر خوفزدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نے استعفے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے وزیر اعظم کا نام  فائنل کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پانامہ کیس کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے طرز تفتیش کے باعث وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے وسیع تر مفاد میں استعفیٰ دینے پر رضامند ہوگئے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نے پلان بی تیار کرتے ہوئے ایاز صادق کا نام بھی سوچا تھا تاہم اس پر اس لئے عمل نہیں کیا گیا کیونکہ وزیراعلیٰ بھی لاہور میں،خود میاں نواز شریف بھی لاہور میں اور اب اگلا وزیراعطم بھی لاہور میں تو اس سے پروٹوکول کا بہت مسئلہ ہو جائے گا۔

سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مطابق منی ٹریل کیس بہت پیچیدہ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر وزیراعظم اب بھی استعفیٰ نہیں دیتے تو اس کیس کے براہ راست اثرات سے ان کے بچے بہت متاثر ہوتے ۔اس لیے انہوں نے خاموشی سے احسن اقبال کے نام پر رضامندی کا اظہار کردی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *