جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے باہر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے باہر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

کراچی:جماعت اسلامی کےکارکنوں نےکےالیکٹرک ہیڈآفس کےباہرسیاہ جھنڈالہرادیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق کراچی میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے الیکٹرک کے باہر سیاہ جھنڈا لہراتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا اور شرکاء سے خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کےالیکٹرک کی مینجمنٹ کوفرارنہیں ہونےدیاجائےگا،لوڈشیڈنگ کیلیےہوا میں نمی کا بہانہ بنایاجاتاہے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہرمیں پہلےروزےسےہی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ حکمرانوں نےرمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکاوعدہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ یکم رمضان سے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کا جن بے قابو ہوا ہوا ہے جسے تا حال سندھ حکومت یا کے الیکٹرک واپس بوتل میں بند کرنے میں ناکام رہی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پانی کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے رات دن شدید احتجاج جاری ہے۔

جبکہ وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان میں بالخصوص سحروافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *