پیرس معاہدے سے دستبرداری،فیس بک سربراہ ڈونلڈٹرمپ پربرس پڑے

پیرس معاہدے سے دستبرداری،فیس بک سربراہ ڈونلڈٹرمپ پربرس پڑے

سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹس فیس بک کے بانی سربراہ مارک زکربرگ نے پیرم ماحولیاتی معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ پیرس کلائمنٹ ایگریمنٹ سے پیچھے ہٹنا ماحول،معیشت اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ ہم اپنے اس فیصلے پر قائم رہیں گے کہ جو بھی نیا ڈیٹا سینٹر بنایا گیا وہ مکمل طور پر رینیوایبل انرجی کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔

کیلیفورنیا کے علاقے مینلو پارک سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہم عالمی برادری کے طور پر متحد ہو کر ہی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے،ہمیں اس معاملے پر اکھٹے کام کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں مختلف ممالک کو اسلحہ فراہم کرنے کی تاریخی ڈیلز کرنے اور جاری جنگوں سمیت نئے محاذ کھولنے کے لئے احکامات جاری کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق پیرس معاہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ان کے اس اعلان پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔اس موقع پر یورپی یونین اور چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ معاملے کو کامیابی کی جانب لے کر بڑھیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *