باب ولمر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ غلط تھی،موت طبعی نکلی

باب ولمر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ غلط تھی،موت طبعی نکلی

کنگسٹن:پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کی تحقیقات کو غلط رخ دینے کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق جمیکا کے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن(ڈی پی پی )کینٹ پانترے براہ راست باب ولمر کی طبعی موت کو قتل کا رنگ دینے میں ملوث تھے۔ 

پانترے نے سیدھی سادی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں اسٹیٹ پتھولوجسٹ ڈاکٹر ایر سیشاہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر ایر سیشاہ کی پورسٹ مارٹم رپورٹ ہی سراسر غلط تھی جس کا بعد میں برطانوی ماہرین نے پردہ چاک کیا۔

اب جبکہ وولمر کی موت کو 10 برس ہوچکے اور تحقیقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مقامی حکام نے جان بوجھ کر وولمر کی طبعی موت کو قتل کا رخ دینے کی کوشش کی تھی۔

اس حرکت پر پانترے کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *