چیمپئنزٹرافی میچ2،نیوزی لینڈ کو 117 پردوسرا نقصان

چیمپئنزٹرافی میچ2،نیوزی لینڈ کو 117 پردوسرا نقصان

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے اور گروپ اے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ہیزل وڈ نے بالنگ کا اغاز کیا جب کہ کیویز نے گپٹل اور رونچی کو اننگ اوپن کرنے کے لئے میدان میں اتارا۔

پہلا اوور محتاط انداز میں کھیلنے والے نیوزی لینڈرز نے کھیل آگے بڑھنے کے ساتھ ہاتھ کھولنا شروع کئے تاہم چھٹے اوور میں مارٹن گپٹل،ہیزل وڈ کا شکار ہو گئے۔وہ 22 گیندیں کھیل کر 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا اسکور40 تھا۔

بارش کے بعد روک دیا گیا کھیل دوبارہ شروع ہوا تو نیوزی لینڈرز بیٹسمینوں نے اسکور تیزی سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس مرحلے پر رونچی 43 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلنے کے بعد میکسویل اور ہیسٹنگز کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے۔

سولہویں اوور میں دوسری وکٹ گری تو کیویز کا اسکور 7اعشاریہ 46 کی اوسط سے 117 رنز ہو چکا تھا۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلش ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

برمنگھم کے ایجباسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے گروپ اے میچ کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بڑے اسکور کا ایک بہترین مقابلہ ہو گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *