چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ،انگلینڈ نے فتح اپنے نام کر لی

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ،انگلینڈ نے فتح اپنے نام کر لی

لندن:انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے بنگالی ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا پہلا میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز نے انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھلنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے جس میں تمیم اقبال کی شاندار سنچری شامل تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکورر مشفق ارحیم تھے جنہوں نے 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 79 رنز بنائے۔

306 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم میدان میں آئی تو دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف  48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ الیکس ہیلز 95 رنز بنا کر دوسرے اور مورگن 75 رنز کر تیسرے ٹاپ اسکورر رہے۔  اوپنر جیسن روئے ایک رن بنا کر مشرف مرتضیٰ کی گیند کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

بنگالی ٹائیگرز کی جانب سے مشرف مرتضیٰ اور صابر رحمان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *