دبئی نے پاکستانی شہریوں کے90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی

دبئی نے پاکستانی شہریوں کے90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی

دبئی:دبئی انتظامیہ نے امیگریشن  حکام کو ہدایات کی ہیں کہ پاکستانی اور فلپائنی شہریوں کی 90 روزہ ویزا کی درخواست قبول نہ کی جائے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں  ایوی  ایشن  حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ  پاکستانی شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی 90 روزہ ویزہ کی درخواستوں کو قبول نہ کیا جائے۔

حکام کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن  کے مطابق ویزہ پابندی کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کچھ دنوں کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے،ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ہمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ 90 روز کے ویزوں سے متعلق درخواستیں قبول نہ کی جائیں۔

یاد رہے حکام کے مطابق پاکستان اور فلپائن کے شہری دبئی کے 14   یا 30 روزہ کے ویزہ کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *