آل راؤنڈر عبد الرزاق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آل راؤنڈر عبد الرزاق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر رسمی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ  ہر پلیئر کو ریٹائر ہونا ہوتا ہے اور میرے خیال سے میرے لیے یہ وقت بہتر ہے، گزشتہ تین چار سال سے کرکٹ نہیں کھیل رہا، اس لیے اب میرا کم بیک کرنا بہت مشکل ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے بھی کیا ہے کہ میرے ساتھی پلیئرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، محمد یوسف اور دیگر تمام پلیئرز ریٹائر ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان بھی رسمی ہے،حقیقت یہ ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اندرونی سیاست سے اس قدر بددل ہو چکا تھا کہ ٹیم سے اخراج کے بعد دوبارہ محنت ہی نہیں کی، اگر کوشش کرتا تو ٹیم میں شامل ہو سکتا تھا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ہر پلیئر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہو، اگر پی سی بی سمجھتا ہے کہ مجھے الوداعی میچ دینا چاہیئے تو مجھے کھیل کر خوشی ہو گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *