عمران خان ایک بار پھر جمائما خان سے شادی کر لیں،مداحوں کا مطالبہ

عمران خان ایک بار پھر جمائما خان سے شادی کر لیں،مداحوں کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آنے والی جمائما خان کا بیان جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے وہیں کھلاڑی کپتان کی سابقہ اہلیہ کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمائما خان کے ٹویٹر پیغام پر تبصرے کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور کپتان کے مداحوں نے جہاں ان کا شکریہ ادا کیا وہیں انہیں کپتان کی زندگی کا سب سے اہم حصہ قرار دیا۔

جمائما خان کے ٹویٹر پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پھر سے جمائما خان سے شادی کر لینی چاہیے کیونکہ جمائما جتنا پاکستان اور کپتان کا ساتھ دے گی اتنا ہی ہمیں ان کے جانے کے نقصان کا احساس ہوگا۔

دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ جمائما خان عمران خان کی زندگی میں آنے والی  سب سے اہم ہستی ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ان کے موکل کے پاس متعلقہ رسیدیں موجود نہیں ہیں جس پر سپریم کورٹ نے انہیں رسیدیں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔

جمائما خان  سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ انہوں نے 15 سال پرانی رسیدیں ڈھونڈ نکالی ہیں۔ جمائما خان نے کہا کہ یہ رسیدیں عمران خان کے منی ٹریل اور بے گناہی کو ثابت کریں گی۔

جمائما خان کے پیغام کو جہاں پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی وہیں کپتان کے مداحوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کپتان کی زندگی میں واپس آنے کی درخواست بھی کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *