بنگالی ٹائیگرز کی دھواں دھار بیٹنگ،انگلش ٹیم کے چکھے چھوٹ گئے

بنگالی ٹائیگرز کی دھواں دھار بیٹنگ،انگلش ٹیم کے چکھے چھوٹ گئے

برمنگھم:چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے ماین کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بنگالی ٹائیگرز نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میچ کے آغاز میں انگلینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بلے بازوں نے انگلش بالرز کی دھلائی شروع کی 40 اوورز تک ٹیم کو مجموعی اسکوردو وکٹوں کے نقصان پر  223 تک پہنچا دیا۔

اوپنر تمیم اقبال نے 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکورر مشفق الرحیم رہے جنہوں نے 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 79 رنز بنائے۔

سومیا سرکار نے 28 صابر رحمان 24 امرل قیس 19  اور شکیب الحسن نے 10 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے پلنکٹ نے 4 جب کہ بین اسٹوکس اور بال نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچز کے بعد باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کر بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *