ایلینز مناسب موقع کا انتظار کر رہے ہیں،ماہرین

ایلینز مناسب موقع کا انتظار کر رہے ہیں،ماہرین

اوکسفورڈ:  ہماری کائنات میں کروڑوں کہکشائیں ہیں جن میں اربوں  کھربوں ستارے ہیں اس لئے ایسا بہت ممکن ہے کہ اس نہایت وسیع کائنات میں کوئی اور ذہین مخلوق بھی ہو جو کسی مناسب موقع کے انتظار میں ہو تاکہ زمین والوں سے رابطہ کیا جا سکے۔

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق اوکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہین خلائی مخلوق زمین والوں سے رابطہ قائم نہیں کر رہی کیونکہ وہ کسی مناسب موقع کے انتظار میں ہے۔

اوکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ہماری زمین انسانوں کے زندگی گزارنے کے لئے مناسب ترین ہے مگر خلائی مخلوق کے لئے یہاں پر حالات سازگار نہیں اسی لئے وہ زمین پر سگنلز نہیں بھیج رہی۔

ماہرین کے مطابق ہماری زمین جیسے ہی ایلنیز کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی وہ ذمین پر سگنل بھیج دیں گے ۔

ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ خلائی مخلوق کی زندگی ڈیجیٹل طرز کی ہے جس کی وجہ سے وہ مشینوں کی طرح کام کرتے ہیں جس میں معلومات ایک سے دوسری جگہ نہایت تیز رفتاری سے پہنچتی ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایلینز مشینوں کی طرح طرز زندگی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطہ تیز ترین طریقے سے قائم ہوتا ہے اس کے علاوہ ان پر بیماریاں بھی حملہ آور نہیں ہو پاتیں۔

ماہرین کے مطابق ذہین خلائی مخلوق کے لئے زمین پر بسنے والے ایسے ہی ہیں جیسا کہ زمین پر بسنے والے تہذیب یافتہ انسانوں کے لئے جنگل میں رہنے والے قبائل۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *