روزانہ کافی کا استعمال،جگر کے کینسر سے بچائے

روزانہ کافی کا استعمال،جگر کے کینسر سے بچائے

لندن: جگر کے کینسر کی سب سے عام قسم ہیپاٹو سیلولر کینسر(ایچ سی سی )ہے اور کافی میں موجود کئی اہم اجزا جسم کی اہم ترین مشین جگر کو اس خطرے سے بچا سکتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق  برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن  کی جانب سے کی جانے والی ایک  تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  اگر کیفین سے پاک یعنی ڈی کیفینیٹڈ کافی کا استعمال بھی جاری رکھا جائے تو اس سے بھی جگر کو فائدہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ماہرین نے پہلے شائع شدہ ایسی 26 مختلف تحقیقات کا بغور جائزہ لیا جن میں 22 لاکھ 50 ہزار افراد شامل تھے،ماہرین نے اس وسیع جائزے میں لوگوں کے کافی پینے کا رحجان اور ایچ سی سی کی شرح معلوم کرنے کی کوشش کی۔

ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد نے روزانہ 2 کپ کافی پینے کو معمول بنایا ان میں جگر کے سرطان کا خطرہ 20 فیصد کم دیکھا گیا اور جن افراد نے روزانہ کافی کے 5 کپ نوش کئے ان میں یہ شرح 50 فیصد نوٹ کی گئی۔

ماہرین  کے مطابق کافی میں سوزش دور کرنے، سرطان بھگانے اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *