پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت خطاب کریں گے

اسلام آباد:پانچویں پارلیمانی سال کے موقع پر آج بروز جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج11بجے شروع ہوگا جبکہ صدر مملکت اپنے خطاب میں حکومت کے مختلف شعبوں میں کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

دوسری طرف اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے اور اجلاس نہ چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نہ دکھانے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اجلاس کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *