بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ3شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ3شہری زخمی

راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں3شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل،جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے کئی مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *