سیکیورٹی سخت،حسین نواز کی آج تیسری پیشی

سیکیورٹی سخت،حسین نواز کی آج تیسری پیشی

اسلام آباد:وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج براز جمعرات دوبارہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لئے قائم5رکنی جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز آج تیسری بار پیش ہوں گے اور اضافی دستاویز جے آئی ٹی کے حوالے کریں گے۔

ادھر جے آئی ٹی نے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نوا ز کو ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے تاہم حسن نواز نے تیاری کے لئے جے آئی ٹی سے مزید وقت طلب کیا ہے۔

حسین نواز کی پیشی کے حوالے سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *