نہال ہاشمی دھمکیاں،سپریم کورٹ کا از خود نوٹس، کیس کی سماعت آج ہو گی

نہال ہاشمی دھمکیاں،سپریم کورٹ کا از خود نوٹس، کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد:نہال ہاشمی کے بیان پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج بروز جمعرات سپریم کورٹ میں ہو گی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پاناما کیس تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں سے تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے خلاف نہال ہاشمی کے متنازع بیان پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔

 از خود نوٹس پر کئے جانے والے کیس کی سماعت پاناما کیس پر عملدرآمد کرانے والا تین رکنی بینچ کرے گا جس نے نہال ہاشمی کو ذاتی حیثیت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 یاد رہے نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو حسین نواز کی طلبی اور تحقیقات پر کھلی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت اور سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *