سورج کو چھونے کیلئے ناسا کا خلائی جہازبھیجنے کااعلان

سورج کو چھونے کیلئے ناسا کا خلائی جہازبھیجنے کااعلان

شکاگو: امریکا کے خلائی تحقیقات کےا دارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں ’سورج کو چھونے‘ کا ’سرخ اور گرم‘ مشن خلا میں روانہ کرے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی آف شکاگو میں پہلی بار سامنے آنے والے منصوبے کے متعلق بات کرتے ہوئے ناسا ماہرین کا کہنا تھا کہ سورج کی جانب پہلا خلائی جہاز آئندہ برس روانہ کیا جائے گا۔

ناسا کے مطابق 2018 کے موسم گرما میں سولر پروب پلس نامی خلائی جہاز سورج کی سطح سے چالیس لاکھ میل محیط میں چکر لگائے گا۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ انسانوں کے ہاتھوں بناہوا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہو گا جو خوفناک حدت اور ریڈی ایشن کا سامنا کرے گا۔

ناسا کے اس منصوبے کا مقصد سورج کے بیرونی ماحول اور زمین جیسے ستاروں کے دائرہ کار کو بہتر طور پر سمجھنا بیان کیا گیا ہے۔

ناسا کے اس منصوبے کا اعلان یونیورسٹی آف شکاگو میں معروف خلائی ماہر ایوگن پارکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *