پاکستان میں مقیم گیارہ چینیوں کے ویزے منسوخ

پاکستان میں مقیم گیارہ چینیوں کے ویزے منسوخ

کراچی: پاکستان میں مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے موجود 11 چینی باشندوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں واپس چین روانہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کراچی کے مطابق ویزہ منسوخی کا شکار ہونے کے بعد ڈی پورٹ کئے جانے والے گیارہ چینی باشندوں کو چین کی قومی فضائی کمپنی چائنا ائیرلائنز کی پرواز946 سے واپس چین بھیجا رہا ہے۔

اس حوالے سے دستیاب اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینی باشندوں کو ڈی پورٹ کئے جانے کا عمل چین کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چینی باشندوں کے ویزے منسوخ کر دئے گئے ہیں جس کے بعد ان کی روانگی کے انتظامات بھی مکمل ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *