برطانیہ میں پاکستانی دلہن کا پراسرار قتل

برطانیہ میں پاکستانی دلہن کا پراسرار قتل

ڈربی: برطانیہ میں چند ہفتے قبل دلہن بننے والی 37 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ثوبیہ تبسم خان کے مبینہ قاتل شوہر عطاالمصطفی کو مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ڈربی کی مقامی پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کی لاش ہفتے کو اس کے گھر سے برآمد کی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چند ہفتے قبل ڈربی کے علاقے نارمنٹن میں واقع نئے گھر میں منتقل ہوئی تھی۔

ناٹنگھم کرائون کورٹ میں پیش کئے جانے والے 35 سالہ عطا المصطفی پر قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس کیس میں کہا گیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کے گھر ایک ہفتے قبل منتقل ہونے والی خاتون کے قتل کے ملزم ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران ابھی تک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کی وجہ قتل کا تعین ہونا باقی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ثوبیہ تبسم خان کے جسم پر زرد رنگ کے نشانات پائے گئے تھے۔

پہلی سماعت کے موقع پر جج گریگوری ڈکنسن نے 8 ستمبر کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کی،اس موقع پرضمانت کے لئے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

ثوبیہ تبسم خان کی لاش اس وقت ڈربی کانسٹیبلری نے دریافت کی تھی جب انہیں ہفتے کی رات ساڑھے نو بجے ایک گھر سے کال موصول ہوئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والی پاکستانی خاتون نے کچھ عرصہ قبل شادی کی تھی جس کے بعد وہ 6 ہفتے قبل اپنے شوہر کے گھر منتقل ہوئی تھیں۔

پڑوسیوں نے مقتولہ کو خوبصورت اور پرفیکٹ پڑوسن قرار دیا۔ ایک مقامی فرد کا کہنا تھا کہ سب کچھ بہت زیادہ پرائیویٹ ہوتا تھا،کھڑکیوں پر مستقل پردے پڑے رہتے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *