طیارے کی کریش لینڈنگ،سنی لیون شوہر کے ہمراہ طیارے میں موجود تھیں

طیارے کی کریش لینڈنگ،سنی لیون شوہر کے ہمراہ طیارے میں موجود تھیں

ممبئی:بھارت میں طیارہ حادثے اک شکار ہونے  سے بال بال بچ گیا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنے شوہر اور ٹیم کے ہمراہ طیارے میں موجود تھیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ  وہ اپنے شوہر اور ٹیم کے ہمراہ مہاراشٹرا کے دور دراز علاقے میں پرائیویٹ طیارے میں سفر کر رہی تھیں کہ اسی دوران موسم اچانک خراب ہوگیا۔

اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے انہیں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اچانک موسم خراب ہونے کی وجہ سے پائلٹس نے بھی دعائیں مانگنا شروع کردیں جس کی وجہ سے ہمیں لگا کہ اب بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ نے کافی مہارت سے کریش لینڈنگ کی اور مسافروں کو بچا لیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گاڑی میں بذریعہ سڑک واپس ممبئی کا سفر کر رہی ہیں اور 6 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود وہ گھر نہیں پہنچ سکیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *