ؒلیگی نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

ؒلیگی نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: غیر ذمہ دارانہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر ذمہ درانہ اور دھمکی آمیز  بیان پر اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو جمع کرایا۔

یاد رہے پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر نہال ہاشمی نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حسین نواز سے حساب لینے والوں کے لیے یوم حساب بنا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل تم ریٹائر ہو جاؤ گے جس کے بعد حساب لینے والوں کے بچوں اور خاندان پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے بھی سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *