ںہال ہاشمی کی دھمکیاں،چیف جسٹس نے سینیٹر کو سپریم کورٹ طلب کر لیا

ںہال ہاشمی کی دھمکیاں،چیف جسٹس نے سینیٹر کو سپریم کورٹ طلب کر لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ارخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ کرے گا۔

یاد رہے لیگی سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے بیان میں بغیر کسی کا نام لیے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جو لوگ شریف خاندان کا آج حساب کر رہے ہیں کل وہ ریٹائر ہو جائیں گے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہم حساب لینے والے بچوں اور ان کے خاندان پر زمین تنگ کر دیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *