غیر ذمہ دارانہ بیان،نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلب

غیر ذمہ دارانہ بیان،نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلب

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ان کے خلاف انضباطی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں طلب کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نواز شریف سینیٹر نہال ہاشمی سے ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق نے بھی سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نہال ہاشمی کی تقریر ان کی ذاتی رائے تھی جس پر پارٹی قیادت نے ان سے وضاحت طلب کر لی  ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیان کی آڑ میں عمران ستی ساوتری بننے کی کوشش نہ کریں، عمران اپنے ساتھیوں کو پوری ڈھٹائی سے آئے روز اداروں اور مخالفین پر حملوں پر اکساتے ہیں، عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر دھاوے کی خود قیادت کی تھی۔

یاد رہے نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ ہمیں احتساب کے لیے کھینچ رہے ہیں ہم ان پر زمین تنگ کر دیں گے اور یہ لوگ یاد رکھیں کہ یہ لوگ کل ریٹائر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حساب لینے والوں کے بچوں اور خاندان کا جینا حرام کر دیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *