میں سوشل انسان نہیں ہوں،عامر خان

میں سوشل انسان نہیں ہوں،عامر خان

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت سوشل انسان نہیں ہیں اور نہ ہی سماجی ویب سائٹ پر زیادہ متحرک ہیں۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق  کے مطابق  بالی وڈ اسٹار   عامر خان کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد20.9 ملین سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان  کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کا شمار ان افراد میں نہیں ہوتا جوکہ سماجی ویب سائٹ پر بہت متحرک ہوتے ہیں ،وہ اس چیز کو تبدیل بھی نہیں کر سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق آج کل وہ فلم ،ٹھگز آف ہندوستان،کی شوٹنگ کے لیے مالٹا میں ہیں اور ان کی پوری توجہ فلم پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تصاویر شیئر نہیں کر پاتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے سماجی ویب سائٹ بہترین ذریعہ ہے لیکن ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے ۔

یاد رہے کہ عامر خان بالی وڈ کسی بھی ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہوتے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *