وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس، آرمی چیف بھی شامل

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس، آرمی چیف بھی شامل

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدار ت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس  جاری ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چوہدری نثار و دیگر حکام شریک ہیں اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور کلبھوشن معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے امور پرمشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف،وفاقی وزیرداخلہ،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیر خارجہ سرتاج عزیز  و دیگر عسکری حکام بھی شریک ہیں۔

اس اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *