“میں نے پاکستان مخالف باتیں کرنے والوں کی بات کی”نہال ہاشمی کی وضاحت

“میں نے پاکستان مخالف باتیں کرنے والوں کی بات کی”نہال ہاشمی کی وضاحت

کراچی:دھمکی آمیز خطاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ن لیگ کے نہال ہاشمی نے کہاہے کہ میں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا جن لوگوں نے پاکستان کو ترقی کو روکا ان کے خلاف بات کی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خطاب کی ویڈیو آنے کے بعد سینیٹر نہال ہاشمی کا کہناتھا کہ خود وکیل ہوں،اس طرح کسی کا نام نہیں لیتا،اگر نام لینا ہوتا تو سیدھا نام لیتا اور میں وکیل ہوں اس لئے عدلیہ کے لئے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہنا تھا کہ جو پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کے یوم حساب کی بات کی،ہر وہ قوت جو پاکستان کے اداروں پر حملہ کرنے کی سازش کررہے ہیں اور پاکستان کو اندرونی وبیرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف بیان دیا۔

قبل ازیں نہال ہاشمی کا ویڈیو خطاب پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈکیا ہے جس میں وہ جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *