مانچسٹر دھماکوں کے بعد ایک اور بری خبر،چیمپئنز ٹرافی کا اہم پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ

مانچسٹر دھماکوں کے بعد ایک اور بری خبر،چیمپئنز ٹرافی کا اہم پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ

برمنگھم:برطانوی محکمہ موسمیات نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے بارش سے متاثر ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے ایونٹ کے سب سے اہم میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے خطرات موجود ہیں جب کہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز بھی بارش کی نذر ہو سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ کا بارش سے متاثر ہونا نا صرف انتظامیہ بلکہ دنیا بھر میں پھیلے کرکٹ شائقین کے لیے بھی مایوسی کا باعث ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل مانچسٹر میں کنسرٹ کےدوران ہونے والے دھماکے کے بعد بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ 4 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *