کرنل حبیب کیس،پاکستان نے بھارتی حکومت نے معاونت طلب کر لی

کرنل حبیب کیس،پاکستان نے بھارتی حکومت نے معاونت طلب کر لی

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ کرنل(ر) حبیب کے حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہ کرنل حبیب سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے بھارتی حکومت سے معاونت طلب کر لی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کشمیریوں کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری طلبہ اور طالبات کی جدوجہد نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *