اجتماعی زیادتی کیس 18 لاکھ روپے میں نمٹانے والے وڈیرے سیاستدان کاکردار بے نقاب

اجتماعی زیادتی کیس 18 لاکھ روپے میں نمٹانے والے وڈیرے سیاستدان کاکردار بے نقاب

کراچی:پولیس نے گینگ ریپ کا کیس 18 لاکھ میں نمٹانے والے سندھ کے سینئر سیاستدان اور وڈیرے سردار تاج محمد ڈھومکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کندھ کوٹ کے ایس ایس پی سمیع اللہ سومر نے ڈھومکی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کے والد گینگ میں شامل ملزمان کے خلاف جرگے میں معاملہ طے کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

مقامی تھا نے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے کیس کا چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس کیس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سندھ کے سینئر سیاستدان اور وڈیرے تاج محمد ڈھومکی نے دو روز قبل جرگے میں معاملہ نمٹاتے ہوئے ملزمان پر 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ لڑکی اگر عدالتوں کے چکر لگاتی تو کبھی انصاف نہیں پا سکتی تھی۔

وڈیرے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن یہ گینگ ریپ نہیں تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *