چوہدری نثار نے نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

چوہدری نثار نے نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر انہوں نے کسی اور موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا ۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آج صرف نادرہ کے حوالے سے ہی بات چیت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار خان کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابیاں ہیں میں اعتراف کرتا ہوں اور کوشش ہے کہ کارڈ حاصل کرنے کے لئے نادرہ دفتر قریب ترین ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ اور صارف کے درمیان مڈل مین کا کردار ختم کردیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے ،معطل کیا لوگوں کو نکالا گیا ہے،کم وقت میں دفاتر بڑھانے کی بات کی ہے،چاہتا ہوں کہ نادرہ کے آفس وسیع ہوں۔

چوہدری نثار خان نے کہا کہ نادرہ کے 557 دفاتر ہیں جو کہ کم ہیں کیونکہ نادرہ کی ضرورت ہر شخص کو ہے،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 10 پوسٹ آفسز میں نادرہ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند مہینوں میں ہی ای پاسپورٹ کی سہولت مہیا کر دی جائے گی،میگا سینٹر 7 دن اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

یاد رہے کہ پاسپورٹ منسوخی کی سے متعلق فائنل اپیل وزیر داخہ سے کی جا سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *