عمر اکمل ناراض،میڈیا سے بات کیے بغیر گھر روانہ ہو گئے

عمر اکمل ناراض،میڈیا سے بات کیے بغیر گھر روانہ ہو گئے

لاہور:چیمپئنز ٹرافی  میں شرکت کے لیے انگلینڈ جانے والے عمر اکمل فٹنس مسائل کے باعث وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  عمر اکمل آج صبح انگلینڈ سے لاہور واپس پہنچے ،علامہ اقبا ل ائیر پورٹ پر عمر اکمل کو لینے کے لیے ان کے والد آئے ہوئے تھے۔

میڈیا کے نمائندوں نے کرکٹر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بغیر کوئی جواب دیے ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔

یاد رہے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں تھے جہاں سے اچانک انہیں فٹنس مسائل کا شکار کہہ کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل عمر اکمل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *