کھلاڑیوں کو روزہ رکھنا چاہیے،یونس خان

کھلاڑیوں کو روزہ رکھنا چاہیے،یونس خان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزہ ضرور رکھنا چاہئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں میچ کھیلنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یونس خان کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اور اب بھی ہراسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر 4000رنز بن سکتے ہیں اور چیس بھی ہوسکتے ہیں اور ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو ہیرو بنانا چاہیے۔

افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو لیگز میں بھجوانا چاہیے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *