چیمپئنزٹرافی جیتنے کا فارمولا،یونس خان کی زبانی

چیمپئنزٹرافی جیتنے کا فارمولا،یونس خان کی زبانی

کراچی: پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرا سکتی ہے،دونوں ٹیموں کے لئے کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔

اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان ٹیم بننے کے مراحل میں ہے لیکن سرفراز احمد کے پاس ٹیم کو آگے لے کر جانے کا اچھا موقع ہے۔

لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کامیابی کے لئے بیٹنگ اور بالنگ کے علاوہ فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دینی ہو گی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے دیے ہوئے بڑے ہدف کو پورا کرنے والی پاکستان ٹیم 4 جون کو اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *