بنگلہ دیش اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

بنگلہ دیش اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد/ڈھاکہ/ممبئی:بھارت اور بنگلا دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث رمضان المبارک کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوارکو ہو گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

یاد رہے بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔

وسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی پنجاب میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *