4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا،سرفراز احمد نے قوم کو خوشی کی خبر سنا دی

4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا،سرفراز احمد نے قوم کو خوشی کی خبر سنا دی

برمنگھم:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ  ہم بھارت سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے اور میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  پاکستانی فینز چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کا میچ جیتیں کیونکہ قوم کی خواہش ہے کہ ٹیم لڑتی ہوئی دکھائی دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم قو م کی خواہش کو مدنظررکھتے ہوئے کوشش کریں گے کہ گراونڈ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور عید سے پہلے قوم کو عید کا تحفہ دیں۔

یاد رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گی جب کہ پاکستان ٹیم 4 جون کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

پاک بھارت کرکٹ شائقین بے چینی سے 4 جون کو ہونے والی ٹاکرے کے منتظر ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *