چاند نظر آنے کا امکان، مفتی منیب الرحمان نے اہم اپیل کر دی

چاند نظر آنے کا امکان، مفتی منیب الرحمان نے اہم اپیل کر دی

اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند بلوچستان کے ضلع چاغی کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

کمیٹی کے مطابق آج غروب آفتاب 7 بجکر ایک منٹ پر ہوا جس کے بعد لاہورمیں چاند 7 بجکر 38 منٹ تک دیکھا جایا جانا تھا لیکن کسی قسم کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے جمعہ کو پشاور کوئٹہ سمیت مخلتف شہروں میں زونل  رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے،جب کہ مرکزی اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں مفتی منیب نے اپیل کی کہ کمیٹی کے فیصلے تک چاند سے متعلق کوئی خبر نہ چلائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں جو فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے وہ اعلان کیا جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *