شیزوفرینیا،کے متعلق اہم باتیں جو کوئی نہیں جانتا

شیزوفرینیا،کے متعلق اہم باتیں جو کوئی نہیں جانتا

نیویارک: دنیا بھر میں 24 مئی کو خطرناک دماغی بیماری شیزوفرینیا کا دن منایا جاتا ہے،اس بیماری کے متعلق لوگ بس اتنا جانتے ہیں کہ یہ ایک دماغی عارضہ ہوتا ہے مگر یہ بہت کم افراد جانتے ہوں گے کہ اس بیماری کا کوئی مستقل علاج دریافت نہیں ہو سکا۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دماغی بیماری کو سکون آور اور دیگر ادویات سے کافی حد تک کنٹرول کرلیا جاتا ہے مگر اس سے مستقل چھٹکارے کی دوا ابھی تک تیار نہیں کی جاسکی۔

ماہرین کے مطابق شیزوفرینیا دیگر دماغی بیماریوں کی طرح عام نہیں ہے مگر یہ بڑے ذہنی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بیماری انسان کے سوچنے،سمجھنے اور ردعمل ظاہر کرنے کے عوامل کو متاثر کرتی ہے لیکن یہ شخصیت کو کئی شخصیتوں میں تبدیل نہیں کرتی۔

ریسرچ کے مطابق یہ بیماری 16 سے 30 سال کے درمیان کی عمر کے لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے،اس بیماری کی خاص نشانیاں یہ ہیں۔

اس بیماری میں مبتلا فرد کو ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جو اصل میں ہوتی نہیں۔

بھیڑ بھاڑ سے گھبرانا،سماجی طور پر کٹ کر رہنا۔

لوگوں کے ساتھ رابطہ نہ رکھنے کی خواہش،فیصلہ کرنے میں دشواری اور کسی چیز پر مستقل دھیان نہ دے سکنا۔

ہمیشہ جذباتی رہنا وہ بھی منفی سوچ کے ساتھ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *