دہشتگرد گرفتاریاہتھیارڈالے،سزادیں گے،پاک فوج

دہشتگرد گرفتاریاہتھیارڈالے،سزادیں گے،پاک فوج

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گرفتار ہو یا ہتھیار ڈالے ہر حال میں قانون کے مطابق سزا دیں گے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق بدھ کو نشر ہونے والے انٹریو میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

دہشتگردوں کے خلاف جاری اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو بھی اے پی ایس حملے کے 2 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بناتی ہے جس کا جواب دینے کے لئے پاک فوج دشمن ہی کو نشانہ بناتی ہے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان وسیم بادامی کے ساتھ نشر ہونے والے انٹریو میں انہوں نے بھارتی ریشہ دوانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاک فوج کے ملکی سلامتی کے متعلق عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *