اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان کرکٹ کی معتبر شخصیت کو گواہ بنا کر لے آئے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان کرکٹ کی معتبر شخصیت کو گواہ بنا کر لے آئے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ ایکسپرٹ ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان بدھ کو اپنے وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبونل میں پیش ہوئے اور کرکٹر نے معتبر شخصیت ڈین جونز کا ویڈیو پیغام بطور گواہی پیش کیا۔

ڈین جونز نے نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ آج ہماری طرف سے ڈین جونز نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان میں بتایا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں، ڈین جونز کرکٹ کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کی رائے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ۔ واضح ہو گیا ہے کہ کون کس کو بکی کے ساتھ لے کر گیا، ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں، کل کیس کی سماعت 22 بجے ہو گی جس میں ایک اور گواہ پیش کریں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *