چیمپئنزٹرافی،عمراکمل کے متبادل کافیصلہ ہوگیا

چیمپئنزٹرافی،عمراکمل کے متبادل کافیصلہ ہوگیا

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم میں شامل عمر اکمل کے متبال کھلاڑی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد وطن واپس بلائے جانے والے عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو کھلایا جائے گا۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق عمراکمل کے متبادل کے لئے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی غرض سے حارث سہیل،عمر امین اور آصف ذاکرکا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ جس کے بعد حارث سہیل کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمراکمل کے قریبی حلقوں کا موقف ہے کہ وہ فٹنس مسائل کا شکار نہیں بلکہ فٹنس ٹیسٹ کے غیرمعیاری ہونے کا نشانہ بنے ہیں۔

اٹھائیس سالہ حارث سہیل سیالکوٹ سے تعلق رکھتے اور بائیں ہاتھ سے بالنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں۔

انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے لئے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لئے فٹنس ٹیسٹ منگل کو لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *