پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی حملے کا نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا

پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی حملے کا نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا

ممبئی: بھارت میں خواتین کے ساتھ مسلسل جنسی درندگی کے واقعات انڈین میڈیا ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا کا بھی حصہ بنتے رہے ہیں،حالیہ واقعہ میں بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا نشانہ بنی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بالی وڈ اداکارہ نہیں جس نے یہ انکشاف کیا ہو بلکہ ماضی میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں ۔

پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا۔

پریانکا چوپڑا کی کزن اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول جانے سے ڈر لگتا تھا جس کی اصل وجہ پڑھائی نہیں بلکہ راستے میں لڑکوں کی چھیڑخانی تھی جب کہ غربت کی وجہ سے بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔

امبالہ میں پیدا ہونے والی 28 سالہ پرینیتی کا کہنا تھا کہ والدین سے شکایت کے باوجود بھی روزاسی عمل سے گزرنا پڑتا تھا جس کے باعث اپنے والدین سے نفرت ہوگئی تھی لیکن شاید ان کا یہ عمل مجھے مضبوط بنانے کے لیے تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *