ویاگرا جلد کی بیماریوں کا باعث،تحقیق

ویاگرا جلد کی بیماریوں کا باعث،تحقیق

برلن: ویاگر مخصوص کمزوری اریکٹل ڈیسفیکشن(ای ڈی)کا شکار لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خوشگوار بنانے والی دوا ہے جو 1998 سے بے تحاشہ استعمال میں لائی جا رہی ہے،ہر ایلوپتھک دوا کی طرح اس کے بھی سائیڈ افیکٹس ہیں جن میں جلد کی بیماریاں سرفہرست ہیں۔

جرمن ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق ویاگرا اور جلد کے کینسر میں تعلق پایا گیا ہے،ویاگرا کے زیادہ استعمال سے جلد کے کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی دوا جو انسان کے جسمانی یا ذہنی نضام کو معمول سے ہٹاتی ہے صحت کے لئے یقینی مسائل کا سبب بنتی ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ای ڈی اور جلد کے کینسر میں تعلق پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ویاگرا دیگر مسائل کا بھی سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کو مخصوص کمزوری کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چایئے،اچھی خوراک،ورزش اور دیگر صحت مندانہ معمولات میں خود کو مصروف رکھنے سے کسی دوا کی ضرورت نہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای ڈی کے حوالے سے دستیاب ادویات اصل میں ادھیڑ عمر کے افراد کے لئے ہوتی ہیں جو ذیابیطس یا دیگر کسی وجہ سے مردانہ کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں مگر دیکھا گیا ہے کہ ویاگرا کو استعمال کرنے والوں میں بڑی عمر کے افراد سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ بذات خود ایک تشویشناک امر ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *