پیٹ کے کینسر کی 5 نہایت عام علامات

پیٹ کے کینسر کی 5 نہایت عام علامات

نیویارک: پیٹ میں درد کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں،ضروری نہیں کہ پیٹ میں درد کینسر ہی کی وجہ سے ہو مگر پیٹ کے کینسر کی کچھ علامات نہیں جنہیں نظر انداز کرنا تکلیف دہ اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔

نیویارک ماؤنٹ سانی ہیلتھ سسٹم کی ایک ریسرچ کے مطابق پیٹ کے کینسر کی پانچ نہایت عام علامات ہیں جنہیں نظر انداز کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

کھانا نہ کھایا جا سکنا

ماہرین کے مطابق اگر کسی فرد کے ساتھ ایسا معاملہ ہو کہ اسے سخت بھوک لگی ہو مگر چند لقمے لینے کے بعد ہی جی بھر جائے تو یہ پیٹ کے کینسر ایک بڑی علامت ہے،فورا ڈاکٹر سے رجوع کرا چایئے۔

قے میں خون

قے یا پاخانے میں خون آنا بھی پیٹ کے کینسر کی علامت ہے جسے کبھی نظر انداز نہیں کرنا چایئے۔

جلن اور بد ہضمی

اگر مسلسل جلن اور بد ہضمی کا شکار ہیں اور اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں ہو پا رہا تو اس کا مطلب ہے پیٹ میں کچھ نہ کچھ خراب چل رہا ہے۔

اپھارہ،اسہال

اگر کسی کو متلی یا پاخانے وغیرہ کے مسائل ہوتے ہیں تو انہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن اگر اوپر دی گئی لسٹ میں سے بھی کچھ باتیں پائی جائیں تو پھر ان علامات کو نظر انداز کرنا سخت نقصان دہ ہے۔

وزن میں کمی

اگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر وزن کم ہو رہا ہو اور کوشش کے باوجود بھی نارمل نہ ہونے پائے تو یہ کینسر کی نشانی ہو سکتی ہے اس لئے کسی ماہر سے رجوع کرنا چایئے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *