بھارتی اداکارہ دپیکا کے ہاں بیٹے کی ولادت

بھارتی اداکارہ دپیکا کے ہاں بیٹے کی ولادت

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ ان کے شوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

چھوٹے پردے کی بڑی اداکارہ دپیکا سنگھ نے اپنے آنگین میں کھلنے والے پھول کی آمد پر خوشی کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دپیکا دوران حمل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھاتی رہی ہیں،اس دوران  اداکارہ نے نہ صرف  ریمپ پر واک کی بلکہ کئی فوٹو شوٹ بھی کرائے جس  کے باعث انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ انڈین اداکارہ  دپیکا سنگھ نے  ڈرامہ سیریل ’’دیا اور باتی ہم‘‘ سے شہرت حاصل کی  اور پھر اسی ڈرامے کے ہدایت کار روہت راج سے 2014 میں شادی کرلی تھی ۔

اسٹار ٹی وی کے “پرویوار ایوارڈ آف فیورٹ بہو” سے نوازی جانے والی ستائیس سالہ دیپکا کا ایک اور سیریل ‘ورک ویدر وائف ‘ بھی خاصا مقبول ہوا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *