عرب امریکن کانفرنس کی سیاسی حیثیت نہیں،روحانی

عرب امریکن کانفرنس کی سیاسی حیثیت نہیں،روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس صرف ایک شو تھا جس کی کوئی سیاسی یا عملی حیثیت نہیں۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق ریاض کانفرنس میں ایران پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کانفرنس کسی عملی یا سیاسی اہمیت سے خالی صرف ایک شو تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کا پیسہ سپر پاورز کو دے کر آپ دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے،ایران کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں ہے۔

حسن روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ باہمی احترام اورمفاد کی بنیاد پر معاملات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ کانفرنس میں امرکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اس لئے اسلامی ممالک اسے تنہا کر دیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *