لڑکیوں کی نفرت کو ظاہر کرنے والی 5 نشانیاں

لڑکیوں کی نفرت کو ظاہر کرنے والی 5 نشانیاں

لندن: ریلیشن ایکسپرٹس کے مطابق بہت کم مرد ایسے ہوتے ہیں جو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا وہ کون سی نشانیاں ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی لڑکی کسی سے نفرت کرتی ہے۔

ایکسپرٹس کے مطابق لڑکیوں کی کسی سے نفرت کو سمجھنا کافی مشکل کام ہے کیوںکہ وہ اپنی دلی کیفیتات کو بہت کم ظاہر ہونے دیتی ہیں مگر پھر بھی پانچ ایسی نشانیاں ہیں جن سے کسی لڑکی کی نفرت کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

چند الفاظ پر مبنی میسج

جب کوئی لڑکی کسی کے لمبے لمبے میسج کے جواب میں نہایت کم الفاظ سے جواب لکھے تو سمجھ لینا چایئے اس کے دل میں آپ کے لئے اچھے جذبات نہیں رہے۔

            حسد نہ کرنا

جب کسی لڑکی کو جس کی نفرت اور محبت آپ کے لئے کوئی معنی رکھتی ہے آپ کے کسی اور لڑکی کے ساتھ بات چیت وغیرہ سے حسد محسوس نہ کرے  تو یہ ایک بڑی نشانی ہے کہ اسے آپ کی کوئی پروا نہیں رہی۔

بحث سے کترانا

جب کوئی لڑکی کسی مرد سے بحث و تکرار نہ کرے اور بات شروع ہوتے ہی بات ختم کردے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس کے دل میں کچھ زیادہ اہمیت نہیں رہی۔

نظر انداز نہ کرنا

ریلیشن ایکسپرٹس کے مطابق جب کوئی لڑکی کسی سے حقیقی معنوں میں نفرت کرتی ہے تو اسے یکسر نظر انداز نہیں کرتی مگر اس کے ساتھ بھی عام افراد کی طرح برتاو کرتی ہے کیونکہ اگر کوئی لڑکی کسی کو یکسر نظر انداز کردے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ تعلق توڑنا نہیں چاہتی بلکہ یہ چاہ رہی کہ آپ اسے منانے میں پہل کریں۔

مذاق میں ساتھ نہ دینا

دل میں کسی کے لئے نفرت رکھنے والی لڑکی کبھی بھی اس کے لطائف پر نہیں ہنسے گی چاہے وہ کتنی ہی فنی کیوں نہ ہوں اور یہ نفرت کی ایک بڑی نشانی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *